145

کینیڈا نے بھارت کا اعتراض مسترد کر دیا، جسٹن ٹروڈو کسانوں کی حمایت پر ڈٹ گئے

نئی دہلی: کینیڈا نے بھارت کا اعتراض مسترد کر دیا، بھارتی کسانوں کے احتجاج کی حمایت پر دیئے جانے والے بیان پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ڈٹ گئے۔

بھارت میں کسانوں کا ملک گیر احتجاج، مودی سرکار کو عالمی سطح پر بھی ہزمیت کا سامنا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ بھارت میں کسانوں کے حوالے سے آنے والی خبروں کی بات نہ کروں تو میں پوری بات نہیں کر پاؤں گا۔

انہوں نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا ہمیشہ پرامن احتجاج کرنے والوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کھڑا ہے، کینیڈا نے اپنے تحفظات مختلف طریقوں سے بھارتی حکام تک پہنچائے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم کے بیان پر بھارت کافی تلملایا تھا اور اسے ایک جمہوری ملک کے معاملات میں مداخلت قرار دیا تھا۔ جسٹن ٹروڈو بھارت میں کسانوں کے احتجاج پر آواز بلند کرنے والے پہلے عالمی رہنما ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں