144

انسانوں جیسا ردعمل دینے والے حیرت انگیز درخت

نئی دہلی: فطرت کے مظاہر عجیب تر ہیں جو انسانوں کو حیران کردیتے ہیں، بھارت میں ایک درخت بھی عجوبہ ہے جو انسانوں جیسی حرکات کرتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترا کھنڈ میں واقع جنگل میں ایک ایسا درخت موجود ہے جو انسانوں جیسا ردعمل دیتا ہے ، اس درخت کو چھونے پر اسے گدگدی ہوتی ہے ۔اترا کھنڈ کے ضلع نینی تال میں واقع کالا ڈھونگی جنگل میں ایسے پیڑوں کی تعداد 2 ہے جبکہ رام نگر کے کیاری جنگل میں بھی ایسا ہی ایک درخت موجود ہے ۔

ان درختوں کے تنوں کو چھوا جائے تو ان کی شاخیں حرکت کرنے لگتی ہیں، مقامی افراد انہیں کانپنے والے درخت اور ہنسنے والے درخت بھی کہتے ہیں۔ماہرین ان درختوں پر تحقیق کر رہے ہیں کہ ان کے تنے اور شاخ ایسا ردعمل کس وجہ سے دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں