113

2 فیس ماسک ایک ساتھ پہننے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف

واشنگٹن: امریکا میں وبائی امراض کے معروف ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے انکشاف کیا ہے کہ دو عام ماسک ایک ساتھ پہننے سے این 95 ماسک جیسی حفاظت ملتی ہے اور وبا کا خطرہ بھی کافی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

کورونا صورت حال کے دوران ماہرین این 95 ماسک کو سب سے بہترین قرار دیتے ہیں لیکن دو عام ماسک کا استعمال کیا جائے تو یہ وبا کو روکنے کے لیے این نائنٹی فائیو جیسی حفاظت فراہم کرتے ہیں اور یہ عمل مہلک وائرس کے خلاف زیادہ مؤثر بھی ہوجاتا ہے۔ فیس ماسک کا مقصد ہوا میں موجود وائرل ذرات کی روک تھام کرنا ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ چہرے کو دو کپڑوں کی تہہ سے ڈھانپ لیا جائے تو یہ عام فہم بات ہے وائرل ذرات کا منہ اور ناک کے ذریعے داخلے کے امکانات کافی کم ہوجاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این 95 ماسک مہنگا ہے جسے عموماً ماہرین استعمال کرتے ہیں لیکن اس جیسی خصوصیات حاصل کرنے کے لیے آپ دو فیس ماسک کو ایک ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

دریں اثنا چلڈرنز ہاسپٹل اینڈ میڈیکل سینٹر کے وبائی امراض کی ماہر ایلس ساٹو نے بھی کہا ہے کہ ماسک کی دو تہہ سے فلٹریشن میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ خیال رہے کہ یہ وہ ممکنہ وجوہات ہیں جس کے تحت امریکا میں زیادہ تر شہری اب ایک ساتھ دو فیس ماسک کا استعمال کرنے لگے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں