224

پلکیں اور بھنویں گھنی بنانے کا آسان طریقہ

کراچی: گھنی پلکیں اور بھنویں چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں تاہم بعض اوقات پلکیں جھڑنے بھی لگتی ہیں، اس مسئلے کو نہایت آسانی سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے پلکیں اور بھنویں گھنی کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتایا جو کہ مندرجہ ذیل ہے۔

سب سے پہلے آلو کے چھلکے اتاریں اور انہیں پانی کے ساتھ گرائنڈ کرلیں۔

ایک چائے کا چمچ سیاہ سرمہ لیں، اس میں لیونڈر آئل اور ناریل کا تیل آدھا آدھا چائے کا چمچ ڈالیں، اس میں آلو کا گرائنڈ کیا ہوا پانی شامل کریں اور مکس کرلیں۔

اس آمیزے کو دن میں ایک سے 2 بار لگائیں، ایک ہفتے کے اندر پلکیں اور آئی برو سیاہ اور گھنی ہونا شروع ہوجائیں گی۔

قدرتی اجزا پر مشتمل یہ آمیزہ مسکارا کی خالی بوتل میں ڈال کر اس کے برش کے ذریعے بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس میں کوئی کیمیکل شامل نہیں اور آنکھوں میں جانے کی صورت انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں