198

روس کا کرونا ویکسین ٹیکنالوجی ایک اور ملک منتقل کرنے کا فیصلہ

ماسکو: روس کے براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے سربراہ کریل دیمتردیف نے کہا کہ روس اسپوتنک وی کرونا ویکسین کی ٹیکنالوجی یوکرین منتقل کرنے کے لیے تیار ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم ویکسین ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر یوکرین منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جی ہاں ہم یوکرین میں ویکسین کی تیاری اور اپنی ٹیکنالوجیز مکمل طور پر منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ یوکرائن میں آسٹرا زینیکا اور اسپوتنک پنجم سے کرونا کے خلاف ویکسین کے مرکب سے مشترکہ ٹرائلز کرے گا جس کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے یوکرین میں مشترکہ طور پر آسٹرازینیکا اور اسپوتنگ کے بھی ٹرائلز شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، یوکرین کے ساتھ تعاون کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں