167

ایک اور چینی کمپنی نے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد : کین سائینو کے بعد ایک اور چینی کمپنی نے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ شامل ہے اور اسی سلسلے میں ایک اور چینی کمپنی نے پاکستان میں کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت مانگی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کلینیکل ٹرائلز کیلئے چینی کمپنی اینہوئی زیفی لونگ کام بائیو فارما نے ڈریپ کو درخواست دے دی اور درخواست کے ساتھ کلینیکل ٹرائلز کا ڈیٹا بھی جمع کرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی اینہوئی زیفی نے رواں سال مئی میں کرونا ویکسین تیار کی تھی، کمپنی کی ویکسین چائینز اکیڈمی آف سائنسز کے زیر انتظام تیار کردہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی نے جون میں ویکسین کے فیز ون اور ٹو کے ٹرائلز مکمل کیے تھے، اینہونی زیفی کی ویکسین فیز ون اور ٹو ٹرائلز میں محفوظ و موثر ثابت ہوئی تھی۔

اینہونی زیفی 29 ہزار رضاکاروں پر کرونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کررہی ہے اور اب اینہونی زیفی پاکستان میں بھی کرونا ویکسین ٹرائلز کی خواہشمند دوسری چینی کمپنی ہے جبکہ چینی کمپنی کین سائینو کے پاکستان میں کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں