39

یہ مصنوعی مٹھاس فالج اور ہارٹ اٹیک کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

لندن: ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ مصنوعی مٹھاس کیلئے استعمال ہونے والا ایک کیمیکل xylitol ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ’یورپین ہارٹ جرنل‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خون میں زائلیٹول کی سطح بلند ہونے سے تین سال کے اندر ہارٹ اٹیک، فالج یا دل کے دیگر مسائل میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مذکورہ بالا تحقیق امریکا اور یورپ میں 3000 سے زائد افراد کے تجزیے کے بعد مںظر عام پر لائی گئی ہے۔

لیبارٹری میں کی گئی تحقیق میں محققین نے دریافت کیا کہ زائلیٹول پلیٹلیٹس کے جمنے کا سبب بنتا ہے جس سے خون کے جمنے کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ زائلیٹول صفر کیلوری کی حامل مصنوعی مٹھاس ہے جو عام طور پر شوگر فری ٹافیوں، چیونگم، بیکنگ آئٹمز اور ٹوتھ پیسٹ میں استعمال کی جاتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں