31

سبزیوں سے کھانے کی ابتداء صحت کے لیے مفید قرار

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کے وقت پلیٹ میں موجود گوشت یا چاول سے قبل سبزیوں کا کھانا طبی اعتبار سے مفید ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق کھانے میں ترتیب کا خیال رکھنا خون میں شوگر کی مقدار کو بہتر رکھنے کے ساتھ آپ کو دیر تک بھرے پیٹ کا احساس اور وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

بروکلی، برسلز اسپراؤٹس اور آرٹی چوک جیسی سبزیاں فائبر سے بھرپور ہوتی ہیں۔ فائبر جسم میں شوگر کی مقدار کو قابو کرنے کے ساتھ ہاضمے کے عمل کو سست کرتا ہے۔

امریکا کی ماہرِ غذائیت کے مطابق ہم اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ سبزیوں سے کھانے کی ابتداء کرتے ہوئے فائبر کی کھپت مجموعی طور پر کم کاربوہائیڈریٹ کی کھپت کا سبب ہو سکتی ہے۔ لازمی نہیں کہ سبزیاں اس کا سبب ہوں بلکہ ان میں موجود فائبر ممکنہ طور پر اس سب کی وجہ ہوسکتے ہیں۔

جرنل نیوٹریئنٹ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین نے جاپان میں 18 جوان صحت مند خواتین کا معائنہ کیا۔ یہ خواتین کھانے میں یاتو سبزیاں پہلے کھاتی تھیں یا پھر کاربوہائیڈریٹس۔

معائنے میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ شرکاء جنہوں نے کھانے کی ابتداء سبزیوں سے کی تھی ان کے کھانے اور انسولین کے بعد بلڈ شوگر کی مقدار کاربوہائیڈریٹ سے ابتداء کرنے والوں کی نسبت کم تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں