184

کافی کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو یہ مشروب پینے پر مجبور کردیں گے

دنیا بھر میں کافی، چائے، قہوہ اور دیگر مشروبات کے حوالے سے بہت سی تحقیق ہوچکی ہیں لیکن حالیہ مشاہدے میں کافی کے ایسے حیران فوائد سامنے آئے ہیں جنہیں جان کر آپ بھی ششدر رہ جائیں گے۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ ورزش سے قبل کافی کا استعمال فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، جو آپ کی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکتا ہے، اگر آپ کافی کے عادی نہ بھی ہوں تو ورزش سے قبل اس مشروب کو پینے سے آپ کی جسمانی کاکردگی میں اضافہ ہوگا۔

کوونٹری نامی برطانوی یونیورسٹی میں کافی پر تحقیق کے لیے ماہرین نے 46 سائیکلسٹس پر مشاہدہ کیا، ان میں سے جنہوں نے سائیکل مقابلے سے قبل ایک کپ کافی پی تھی، ان کی کارکردگی دیگر سے بہتر تھی۔

حیرت انگیز بات یہ بھی ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ریس سے قبل کافی پی تھی وہ اس مشروب کو پینے کے عادی بھی نہیں تھے، ریسرچ سے پتا چلا کہ ورزش سے قبل کافی پینے میں جسمانی کارکردگی میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تحقیق میں شامل ایک ماہر ڈاکٹر کلارک کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ سے قبل کافی پینے والے نے پانچ کلومیٹر کی سائکلنگ میں بہتر کارکردگی دکھائی، اس مشروب کو پینے سے انسانی جسم میں تحمل کا مادہ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورزش کے دوران مشقت برداشت کرنا اہم ہوتا ہے، کافی سے کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں