126

بچوں کو مصنوعی کان لگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا

بیجنگ : چین کے شہر میں پہلی بار بچوں کو مصنوعی کان لگانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی زیائن کے مطابق چین میں پانچ بچوں کے ایک گروپ کو ان کے ہی جسم سے حاصل کردہ خلیوں کی مدد سے تیار کیے گئے کان کامیابی کے ساتھ لگانے کا تجربہ کیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بچے پیدائشی طور پر کان سے محروم تھے، جنہیں تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے نئے کان لگانے کا دنیا کا پہلا تجربہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان بچوں کی عمر چھ سے تیرہ سال کے درمیان ہے اور یہ سب’ مائیکروشیا ‘نامی مرض میں مبتلا تھے، جس کا مطلب یہ ہے کہ پیدائشی طور پر ان کے کان صحیح طرح سے نہیں بن پائے تھے۔

’مائیکروشیا‘ بیماری یونیلیٹرل یعنی صرف ایک کان پر ہی اثرانداز ہوئی تھی تاہم ان بچوں کو نیا کان لگانےکے لیے سائنسدانوں نے ان کے صحت مند اور مکمل کان کی ہائی ریزولیوشن تصاویر بنائیں تاکہ اس کی ہوبہو نقل بنائی جا سکے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں