124

امریکہ میں ڈاؤ جونز انڈیکس میں 1175 پوائنٹس کی تاریخی کمی ‘ پاکستان سمیت یورپ’ ایشیا کی منڈیوں میں کمی دیکھی گئی

کراچی ‘  امریکہ میں ڈاؤ جونز انڈیکس میں 1175 پوائنٹس کی تاریخی کمی کے بعد پاکستان سمیت یورپ اور ایشیا کی منڈیوں میں بھی کمی دیکھی گئی ۔ ایس اینڈ پی 500 اورنیسڈیک میں بھی کمی آئی جبکہ لندن کے ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس میں بھی 100 پوائنٹس سے زیادہ کمی دیکھی گئی ۔ ادھر جاپان کی نیکی 225 انڈیکس پانچ اعشاریہ تین فیصد جبکہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس 4.7 فیصد گری ۔ پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں بھی پانچ سواڑتیس پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ۔ پیر کے روز ہونے والی ڈاؤ جونز کی کمی فیصد کے تناسب میں بھی اگست 2011 کے بعد سے سب سے بڑی کمی ہے۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کہ ان کی توجہ کا محور طویل مدتی بنیادی اقتصادی معیار ہیں جو کہ انتہائی مضبوط ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں