124

گذشتہ 7 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی دو طرفہ تجارت میں 229 فیصد اضافہ ‘بزنس کونسل

اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل نے کہا ہے کہ گذشتہ 7 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی دو طرفہ تجارت میں 229 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سال 2010 ء میں پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت 70 کروڑ ڈالر تھی جو سال 2016ء کے اختتام پر 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

کونسل کے مطابق اس طرح 7 سال کے دوران پاکستان اور انڈونیشیا کی باہمی تجارت میں 229 فیصد یعنی 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں