129

سی پیک پروجیکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ ڈیڑھ سال سے خالی

اسلام آباد: 

وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کا مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہیں کیا جا سکا۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود سی پیک کا مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہیں کیا جا سکا۔ 50ارب ڈالر سے زائد کے اس منصوبے پر ڈاکٹر حسن داؤد بٹ کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں شاہراہوں کے منصوبے ، توانائی ، فائبر آپٹک اور اقتصادی زون سمیت متعدد منصوبے پاکستان کیلیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،مستقل پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہ کرنے سے سی پیک سے متعلق امور متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں