133

پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں کمی

سلام آباد : جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2018ء کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 13 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوری 2018ءکے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مجموعی طور پر 13 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس دوران 1.79 ملین ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئی ہیں۔

جے ایس گلوبل کیپٹل کے تحقیق کار فیضان احمد نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ فرنس آئل سے چلنے والے بجلی گھروں سے بجلی کی کم پیداوار کے باعث فرنس آئل کی کھپت میں ہونے والی نمایاں کمی کے نتیجہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت کم ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال جنوری 2018ءکے دوران فرنس آئل کی فروخت میں 49 فیصد کی کمی سے فروخت 0.39 ملین ٹن تک کم ہوگئی، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی فروخت میں بالترتیب 10 فیصد اور 8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں