137

آٹو ڈیلرز کا گاڑیوں کی قانونی درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹی ڈالرز میں ادا کرنے کی وجہ سے اس وقت پورٹ پر ہزاروں گاڑیاں روکی جا چکی ہیں :ترجمان فاریکس ایسوسی ایشن

کراچی (دنیا نیوز ) فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ آٹو ڈیلرز کو گاڑیوں کی امپورٹ کی قانونی اجازت دی جائے، اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قانونی درآمدات سے ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوگی، درآمدی گاڑیوں کی ڈیوٹی پاکستانی روپے کی بجائے ڈالر میں ادا کرنے کے حکومتی فیصلے سے اس وقت پورٹ پر ہزاروں گاڑیاں رکی ہوئیں ہیں۔

دوسری جانب کار ڈیلرز ڈالر کی کی قیمت میں اضافے کے خدشے کے باعث ڈالر خرید رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈالرکی مانگ بڑھ جانے سے اس کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے نام سے جو گاڑیاں منگوائی جاتی ہیں یہ سب کو پتہ ہے کہ ان کا صرف پاسپورٹ استعمال ہوتا ہے اصل مالک پاکستان کے آٹو ڈیلرز ہوتے ہیں، اس لئے حکومت کو چاہئے کہ انہیں قانونی طور پر امپورٹ کی اجازت دی جائے اس سے مارکیٹ میں ڈالرکی طلب میں کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں