131

نئی تجارتی پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی

لاہور : وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی کوحتمی شکل دے دی گئی ہے ، نئی پالیسی کو اگلے ہفتے کابینہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئی تجارتی پالیسی کوحتمی شکل دے دی گئی ، ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کے بعد تجارتی پالیسی مکمل کی گئی ہےاورتمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی اگلے ہفتے کابینہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی ، تجارتی پالیسی 5سالہ ہو گی۔

ذرائع کے مطابق تجارتی پالیسی میں برآمدی ہدف 10ارب ڈالراضافےکےساتھ رکھاگیا اور برآمدی صنعت کومتعددچھوٹ دی گئی ہیں، پاکستان میں برآمدات بڑھانے کا بہت پوٹینشل موجود ہے۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں برآمدی رجحان کے بارے میں اعداد و شمار موصول ہوئے، نومبر دسمبر میں پاکستان کی نسبت بھارت، بنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برآمد کنندگان اور وزارت تجارت کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں نومبر میں برآمدات میں 8.3 اور دسمبر میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا، نومبر 2020 میں بھارت کی برآمدات 9 فیصد سے زیادہ گریں جبکہ بنگلہ دیش دسمبر 2020 میں برآمدات میں 6 فیصد سے زائد کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں