140

پاک ایران تجارتی حجم اطمینان بخش نہیں، مسعود خانصاری

کراچی:  تہران چیمبر آف کامرس مائنڈ وایگریکلچر کے صدر ٹی سی مسعود خانصاری نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم دستیاب گنجائش کی نسبت اطمینان بخش نہیں ہے جس پر دونوں جانب سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مسعود خانصاری نے کراچی چیمبر کے تحت ویبنیار کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ اگرچہ ایرانی تجارتی وفد نے کورونا وباء کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر معمولی صورتحال کے باعث تجارت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس وبا کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں کادوبارہ کا آغاز ہوجائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ اگرچہ دونوں برادر ممالک تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کے خواہش مند ہیں لیکن دونوں کو زائد ٹیرف کی رکاوٹوں کو ختم اور بینکاری چینل کی کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ رابطوں کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔

ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے کہاکہ کراچی چیمبر اور تہران چیمبر موجودہ تجارتی حجم بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں جو مطلوبہ سطح سے کم ہے۔

کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تاجربرادری کے مابین زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے نائب صدر شمس الاسلام خان نے تجویز دی ہے کہ پاکستان اور ایران کودونوں ملکوں کی سرحد پر ڈیوٹی فری مشترکہ ٹریڈنگ زون اور انڈسٹریل پارک کے قیام کے امکانات پر غور کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں