132

پی آئی اے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم، 473 ملازمین استفادہ کر چکے

کراچی: قومی ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے متعارف کروائی گئی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم(وی ایس ایس) سے 473 ملازمین استفادہ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں افرادی قوت کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں،15 دسمبر تک رضاکارانہ علیحدگی اسکیم سے 473ملازمین فائدہ حاصل کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں 7 اگست سے VSS اسکیم شروع کی گئی تھی،جس کے لیے حکومت پاکستان نے 12 ارب روپے سے زائد رقم پی آئی اے انتظامیہ کو مہیا کردی ہے،اسکیم کے تحت 3500 ملازمین کوکورونا کے سبب ہوابازی کو درپیش مشکلات کے باوجود ایک باعزت رقم کے ساتھ رخصت ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔

دوسرے مرحلے میں انجینئرنگ، فوڈ سروس، ٹیکنیکل گراؤنڈ سروس، پی ای سی اور اسپیڈ ایکس کو ان کے 4000 ملازمین سمیت الگ کرکے قانون کے مطابق جے وی کیا جائے گا،اس طرح تقریباً 7000 سے 8000 ملازمین کو گھر بھیجنے کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ تمام ڈسپلن کیسوں کو تیزی سے منطقی انجام پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ کارکردگی کی بنیاد پر بہت سارے ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کی تیاری مکمل کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں