125

مقامی پیداوار آگئی؛ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی

لاہور:  سبزیوں اور پھلوں کی مقامی پیداوار کی آمد شروع ہونے سے قیمتوں میں نمایاں کمی آنا شروع ہوگئی۔

گزشتہ 27 دن کے دوران آلو کی فی کلو قیمت میں 58 روپے، پیاز میں 27 ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی تاہم تھائی لینڈ اور چین سے امپورٹ ہونے والے ادرک کی قیمتوں میں 30 تا 250 روپے فی کلو اضافہ ہوا تھا جو کہ گزشتہ روز تھائی لینڈ سے ادرک لیکر آنے والے دو بحری جہاز کراچی پہنچنے سے قیمت کم ہو جائیگی ۔

علاوہ ازیں انڈے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کا سبب انڈہ دینے والی مرغیوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 2 کروڑ (35 فیصد کمی) لیئر مرغی کی کمی اور بڑی تعداد میں انڈوں کی افغانستان سمگلنگ ہے۔

گزشتہ روز پنجاب پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں کابینہ ارکان نے محکمہ لائیو سٹاک کے حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا کہ انھوں نے ملک میں انڈوں کی پیداوار کم ہونے بارے پیشگی تخمینہ تیار کیوں نہیں کیا اگر پہلے بتایا جاتا تو حکومت انڈے بھی امپورٹ کرنے بارے سوچ سکتی تھی، پرائس کمیٹی نے افغانستان کو انڈوں کی اسمگلنگ روکنے کیلیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں