27

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاس پاکستان کی معاشی ٹیم مراکش پہنچ گئی

اسلام آباد: آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے پاکستان کی معاشی ٹیم مراکش پہنچ گئی۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں معاشی ٹیم آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے مراکش پہنچ گئی، وفد آج سے شروع ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔

معاشی ٹیم مینجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف، صدر عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی )حکام سے ملاقاتیں کریگا جب کہ وزیر خزانہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں