224

اسباب

جسم میں دوران خون ( سرکولیشن اف بلڈ) ہی زندگی کو قائم رکھتا ہے اگر کسی سبب یہ روک جاے اور یہ خون کی روانی نہ ہو تو جہاں شریانوں کو خون کی فراہمی ہوتی ہے نہ ہوتو وہ حصہ مردہ ہوجاے گا اسی کو حملہ قلب ( ھارٹ اٹیک ) کہتے ئیں اگر خون رکنے کا عل بتدریج ہو تو پہلے درد دل ہوتا ہیاس کی وجہ ہمارے طرز زندگی کی تبدیلی ہے پہلے وقتوں میں لمبی لمبی مسافتیں تھیں مرغن فاسٹ فوڈ کولڈ ڈرنکس کا استعمال نہ تھا زندگی فطرت سے قریب تھی تازہ پھلوں سبزیوں کا استعمال ہوتا تھا دن بھر کی منحت کا چلن عام تھا مگر اب صورت حال بدل گء ہے مرغن غذاوں فاسٹ فوڈ کولڈ ڈرنکس کا رحجان عام ہیہر عمر کے لوگ حتی کہ نوجوانوں کو بھی آرام طلبی ذھنی دباو اور ذیابیطس وزن کی زیادتی خون میں چربی کی بڑتی ہوئی شرح اور ھاء بلڈ پریشر میں مبتلا کردیا ہے پھر تمباکو نوشی کا بڑھتا ہوا استعمال صبح سویرے اٹھنے اور سیر کا تصور نہیں رھااور اب ای سگریٹ کا بڑھتا ہوااستعمال امراض قلب کا سبب بن رھے ہیں جسم کی صحت خون کی شریانوں میں روانی ہی قائم رکھتی ہے یہ عوامل دل کے پٹھوں کو خون ، آکسیجن اور تواناء کی ترسیل کم کردیتے ئیں تو دل کے مسائل جنم لیتے ہیں بغیر علامات کے عارضہ قلب یا عضلات قلب کی بے قاعدگی اور بے ھنگم انقباض جس سے مراد دل کی دھڑکن ہے کی رفتار میں تبدیلی کا سب سے بڑا مسئلہ سمجھا جاتا ہے اس میں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے اگر اس پر توجہ نہ دی جاے تو
ھارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہیتشخیص: دل کے امراض کی تشخیص کے لئے خون کے ٹسٹ لئے جاتے ہیں- ای سی جی دل کی کارکردگی بتاتی ہے- انجو گرافی ایک مشین ہے یہ چلنے پھرنے بھاگنے کی کیفیت پیدا کرکے دل کی کیفیت کا بتاتی ہے امراض قلب سے بچاو کی تدابیر:صحت مند دل کی دھڑکن ایک منٹ میں 50 سے 100 کے درمیان ہوتی ہے امراض قلب سے بچنے کیلئے
روزانہ 30 منٹ واک کرنا مفید ہے غذا میں موسمی پھل سبزیاں زیادہ استعمال کریں سرکہ ،زتیون،جو کا دلیہ ، خوراک کا حصہ بنائیں سفید چینی کی بجاے شکر یا شہد کا استعمال کریں کھانا پیٹ بھر کر نہ کھائیں رات کھانے کے فوری بعد نہ سوئیں تھوڑی چہل قدمی ضرور کریں سخت گرمی میں مٹی کے برتن کا ٹھنڈا پانی پیں اور کم آکسیجن والے مقامات پر نہ جائیں تمباکو نوشی : تمباکو پینے والے نہ پینے والوں کے مقابل تین گنا زیادہ امراض قلب کا شکار ہوتے ہیں اب تو ای سگریٹ اگئے ئیں اور ویٹنگ نء نسل کو متاثر کررھی ہے تمباکو نوشی سے دور رھئییباقاعدہ ورزش: تحقیق کے مطابق آرام طلب رھنے والے
اور جسم کو حرکت نہ دینے والے زیادہ امراض قلب کا شکار ہوتے ہیں اس لئے روزانہ ادھہ گھنٹہ شیر اور ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنائیںبلڈ پریشر: ھاء بلڈ پریشر کا سبب عام طور پر کولیسٹرول ہوتا ہے یہ چربیلہ مادہ ہے جو خون کی شریانوں میں جم کر ھاء بلڈ پریشر کا سبب بنتا ہے اس کی وجہ سے دل کے امراض لاحق ہوجاتے ہیں اس سے مخفوظ رھنے کیلئے زیادہ چکناء کا استعمال نہ کریں اپنی غذاء عادات میں پھل سبزیاں زیادہ رکھیں نمک اور گھی کا استعمال کم کریں ذھنی دباو :اج کا انسان مسائل حیات کے سببب شدید ذھنی دباو میں ہے قناعت اختیار کریں نماز پنجگانہ اداکریں قرآن حکیم کی تلاوت باقدگی سے کریں موٹاپا: موٹاپا کء مسائل کا سبب بنتا ہے موٹاپا جسم میں ضرورت سے زیادہ چربی جمع ہونے کا نام ہے موٹاپا نہ ہونے دیں جو کہ غذاء عادات اور باقاعدہ ورذش سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے علاج: معالج حضرات عام طور پر نائٹروجن گلیسرین کی گولی دیتے ہیں جو درد دل اور حملہ قلب کے وقت زبان کے نیچے رکھی جاتی ہے اور وقتی طور پر موثر تدبیر ہے جس سے خون پتلا ہوکر خون کی روانی بحال ہوجاتی ہے اور حملہ قلب کے اثرات زائل ہوجاتے ہیں طب یونانی میں بہت موثر ادویہ ہیں مگر اس کا انحصار درست تشخیص پر ہے سفوف جواہر مہرہ تقویت قلب کے لئے بہت موثر ہے کولیسٹرول کیلئے جس سے شریانیں تنگ ہوتی یا سدہ ( کلاٹ) بنتا ہے کے لئے برنجاسف 6 گرام لہسن مقرر 2 عدد آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر نیم گرم صبح نہار منہ ایک سے دو ماہ پینا بہت مفید ہے تا ہم معالج سے مشورہ ضرور کرنا چاھئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں