151

بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی طلب بڑھ گئی، رضا باقر

اسلام آباد:  گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کی طلب بڑھ گئی۔

برآمدکنندگان کو آرڈرمل رہے ہیں کورونا وبا سے پہلے برآمدات کا حجم ماہانہ 2ارب ڈالر تھا جس میں ٹیکسٹائل ، چاول، سیمنٹ ، کیمیکل، اور ادویات شامل ہیں۔ پاکستان کورونا وبا کے دوران بہتراقدامات سے وبا کے منفی اثرات اوردیوالیہ ہونے سے محفوظ رہا۔

گزشتہ روز یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کی4 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مقامی تجارت کو بڑھاوا دینے کیلئے ضروری ہے کہ درآمدات میں کمی کرکے مسابقتی رحجان کوفروغ دیا جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں