146

ڈیڑھ ماہ بعد روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان

کراچی: پاکستانی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمد کنندگان کو امریکا،چین اور یورپین یونین کے رکن  ممالک سے کاٹن پراڈکٹس کے نئے برآمدی آرڈرز تسلسل سے موصول ہونے کے باعث ملک میں بھی تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہوگیا۔

مقامی کاٹن مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے فی من روئی کی قیمت 250روپے کے اضافے سے 9750روپے کی سطح تک پہنچ گئیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران جب ایک معروف امریکی برانڈ کی جانب سے ایک پاکستانی ٹیکسٹائل ملز سے کاٹن پراڈکٹس خریدنے کا ایک بڑا معاہدہ طے پانے کے ساتھ چین کی جانب سے پاکستان سے بڑے پیمانے پر مزید سوتی دھاگہ اور فیبرکس وغیرہ درآمد کرنے میں غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا گیا تو اس سے پاکستان میں ٹیکسٹائل ملز نے درآمدی روئی کے ساتھ مقامی روئی کی خریداری میں بھی ریکارڈ اضافہ کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں