134

ملک میں سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں کمی کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر 94 ہزار 736 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 1824 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 11 ماہ بعد 43 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، 100 انڈیکس 822 پوائنٹس سے بڑھ کر 43 ہزار 293 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ادھر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں