144

کوئٹہ: درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرتے ہی انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کوئٹہ: کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرتے ہی انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا، پرچون میں فی انڈا 2 سے 5 روپے تک مہنگا ہو گیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب تھوک و پرچون میں انڈوں کی فروخت میں کمی آرہی ہے۔

کوئٹہ میں خون جمانے والی سردی کی شدت عروج پر پہنچنتے ہی 2 روز کے دوان فی انڈا 20 سے بڑھ کر 22 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ نواحی علاقوں میں 25 روپے تک بک رہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا طوفان تیزی پکڑ رہا ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں، انڈے کیسے کھائیں۔

کوئٹہ کی ہول سیل مارکیٹ میں پنجاب کےمختلف شہروں سےآنےوالے انڈے 3 ہزار 500 اور کوئٹہ کے مقامی پولٹری فارم کے15 درجن انڈوں کا کاٹن 3 ہزار 750 روپے تک پہنچ گیا ہے، ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے اور سپلائی کافی عرصہ سے کم آرہی ہے۔

تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والوں کاموقف ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب جہاں انڈوں کی تجارت کرنے والے بیشتر تاجر کاروبار کوخیر باد کہہ چکے ہیں وہیں اںڈوں کی فروخت میں بھی 30فیصد تک کمی دیکھی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں