190

انٹربینک میں ڈالر 41 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 337 پوائنٹس اضافہ

کراچی: امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے ایک مرتبہ پھر مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 337 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 41 پیسے اضافے کے ساتھ 160 روپے 55 پیسے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔ سٹاک ایکس چینج میں 337 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس42 ہزار 808 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے امریکی ڈالر کی قدر میں 15 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد 160 روپے 14 پیسے پر فروخت ہوا تھا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار 42470.39 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں