122

معیشت اور تجارت کی بربادی کا بھانڈا وزارت تجارت نے خود ہی پھوڑ دیا

اسلام آباد”’توانائی کے شعبوں اور اداروں کی بد حالی کے بعد اب معیشت ، تجارت کی بربادی اور مسلم لیگ ن کی حکومت کے 5 برسوں کے جھوٹے وعدوں اور دعوﺅں کا بھانڈا وزارت تجارت نے خود ہی پھوڑ دیا ۔
وزارت تجارت کی جانب سے سینٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 2012 سے 2017 تک تجارت اور معیشت کی بہتری کیلئے 20 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ دیا گیا ۔ وزارت کے 13 ذیلی اداروں نے 5 سالوں میں 17 ارب 17 کروڑ روپے خرچ کئے اور ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے برآمدا ت بڑھانے کے نام پر 5 ارب روپے اڑائے ۔
عالمی سطح پر تجارتی تنازعات کے حل کی آڑ میں 6 کروڑ روپے ادھر ادھر کئے گئے جبکہ زرعی اجناس اور پھلوں کی ایکسپورٹ کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش کے لئے 4 ارب روپے لگے ۔
آم کی برآمدات بڑھانے کے لئے ایک ارب 16 کروڑ روپے نمائشوں میں جھونکے گئے لیکن تجارت بہتر ہوئی نہ برآمدات بڑھ سکیں ۔
دستاویزات یہ بھی بتاتی ہیں کہ اتنی خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود آج پاکستان کے عالمی سطح پر تجارتی تنازعات جوں کے توں برقرار ہیں جبکہ تحقیق کے شعبے میں بھی ذرا کام نہیں ہو سکا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں