137

کپاس کی پیداوار میں ساڑھے سات فیصد کا اضافہ ریکارڈ کی گئی

حکومتی بہتری اقدامات کے باعث رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سیزن کے مقابلے میں بڑھ گئی۔ کاٹن جنرز فورم کے مطابق رواں سیزن میں اب تک کپاس کی پیداوار ساڑھے 7 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 14 لاکھ بیلز رہی جبکہ گزشتہ سیزن کے اسی عرصے میں کپاس کی پیداوار 1 کروڑ 6 لاکھ بیلز ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس عرصے میں ٹیکسٹائل ملز مالکان نے 1 کروڑ 2 لاکھ کاٹن بیلز کے سودے کیے جبکہ برآمد کنندگان نے 2 لاکھ 16 ہزار بیلز خریدیں۔ رواں برس بھی حکومت پنجاب نے کپاس کی کاشت کو اپریل سے پہلے شروع کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اپریل سے قبل کپاس کی کاشت کرنے سے گلابی سنڈی کا حملہ ہو جاتا ہے اور پیداوار میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کاٹن جنرز فورم نے حکومت پنجاب کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں