141

اسٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان کیلئےطویل المدتی شریعہ فنانسنگ کی سہولت کا اجراء کردیا

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک نے برآمدکنندگان کیلئےطویل المدتی شریعہ فنانسنگ کی سہولت کا اجراء کردیا۔ سالانہ برآمد پچاس لاکھ ڈالرزیا مجموعی فروخت کےپچاس فیصد پر سہولت مل سکےگی۔

اسٹیٹ بینک سے جاری بیان کےمطابق برآمدکنندگان کیلئےطویل المدتی شریعہ فنانسنگ کی سہولت کا اجراء کردیا گیا ہے۔ طویل المدتی شریعہ فنانسنگ کافیصلہ برآمد کنندگان کے مطالبےپرکیا گیا ہے۔

اس کے ذریعے سالانہ برآمد پچاس لاکھ ڈالرزیا مجموعی فروخت کےپچاس فیصد پر سہولت مل سکےگی۔

فنانسنگ کی مدت دس سال سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ فنانسنگ کے حصول کی زیادہ سے زیادہ حد ڈیڑھ ارب روپے ہوگی۔ مقامی پلانٹ اور مشینری کیلئے رعائتی فنانسنگ حاصل کی جاسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں