120

دبئی میں قیمتیں جائیدادیں خریدنےوالےسوپاکستانیوں کی فہرست جاری

کراچی: دبئی میں قیمتی جائیدادیں خریدنے والے سو پاکستانیوں کی فہرست منظر عام پر آگئی۔

دبئی میں سو پاکستانیوں کی دس ارب ڈالر کی جائیداد کا انکشاف ہواہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے پچپن پاکستانیوں کے ڈیٹا کی تصدیق کردی۔

پانچ ہزار سے زائد پاکستانیوں نے بیرون ملک اربوں ڈالر کی جائیدادیں خریدیں۔

سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں پاکستانیوں کے دوسوارب ڈالر موجود ہیں۔یہ سارے انکشافات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ہوئے۔

ملکی سرمائے کو بیرون ملک منتقل کیا جاتا رہا اورسرکاری ادارے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔

قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کے لیے معاملہ نیب کے سپرد کیا تواسد عمر نے کہہ دیا کہ ایف آئی اے ہو، نیب یا ایف بی آر،سب نے قائمہ کمیٹی سے جھوٹ بولا،ایف بی آر کے پاس تو یہ فہرست دوہزارپندرہ سے موجود تھی،قائمہ کمیٹی کے چیئرمین قیصر شیخ بولے کہ ملک میں چارہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔مگر نیب نے صرف دس ارب روپے ریکور کیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں