134

امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک : امریکا، یورپ اور ایشیاء میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا، جس کی وجہ حصص مارکیٹ میں تیزی اور بہتری امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ ہے۔

نیویارک میں وقفے کے بعد اسپاٹ گولڈ کے نرخ 1334.40 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے، امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے 80 سینٹ (0.1 فیصد) کمی کے ساتھ 1336.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد بڑھ کر 1335.72 ڈالر فی اونس رہے، امریکی سونے کے اپریل کیلئے سودے 1 ڈالر اضافے کے ساتھ 1338.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیاء میں بھی اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1334.23 ڈالر فی اونس رہے، امریکی سونے کے سودے 1337 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں