126

عجیب الخلقت کتے کی پیدائش نے ماہرین کو حیران کردیا، تصویر وائرل

واشنگٹن: امریکا میں عجیب الخلقت کتے کی پیدائش ہوئی جس کی چھے ٹانگیں ہیں، اس کتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا 6 ٹانگوں والا کتا ہے جو پیدائش کے بعد زندہ ہے۔ عجیب الخلقت کتے کی پیدائش امریکی ریاست اوکلا ہوما میں ہوئی۔

May be an image of animal and indoor

دی نیل نامی جانوروں کے اسپتال کا کہنا ہے کہ اس کتے کا نام اسکیپر ہے، اس کتے کی ناصرف ٹانگیں چھے ہیں بلکہ اس کی دو دم اور جسم میں موجود تولیدی نظام بھی دو ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ 6 ٹانگوں والے کتے کی زندہ پیدائش ہوئی اور وہ صحت یاب زندگی بھی گزار رہا ہے، اس کے سارے پیر عام کتوں کی طرح کام کررہے ہیں۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ مستقبل میں اس کو فیزیکل تھیرپی کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں