223

اسلام آباد میں بندروں کا وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ملازم پر حملہ

اسلام آباد میں ٹریل 4 پر بندروں نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ملازم پر حملہ کردیا۔

پوسٹ مارٹم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام میں ٹریل 4 پر بندروں نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ملازم پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا ملازم زخمی ہوگیا۔

چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رائنا سعید کا کہنا ہے کہ بندروں نے اہلکار پر کھانا نہ دینے کی وجہ سے حملہ کیا، مارگلہ ہلز کے بندر سیاحوں کی طرف سے کھانا کھلائے جانے کے عادی ہیں۔

رائنا سعید کا کہنا ہے کہ کچھ کھلانے کے لیے نہ ہو تو بندر حملہ کردیتے ہیں، سیاح بندروں کو ٹریل اور مگلہ ہلز میں کھانا دینے سے گریز کریں۔

چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ کیا جائے گا، بندروں کا کاٹنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کا ٹریل 6 تیندوے کی موجودگی کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔

چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رائنا سعید کا کہنا تھا کہ ٹریل سکس پر مادہ تیندوے کی موجودگی کے باعث اسے ہفتہ اور اتوار کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں