220

بھارتی کسان نے بینگنی اور زرد رنگ کی پھول گوبی اگالی لیکن کیسے؟ جانیے

نئی دہلی : بھارتی کسان نے بینگنی اور پیلے رنگ کی پھول گوبی اگاکر دیکھنے والوں کو دنگ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منفرد اور حیرت انگیز پھول گوبی کاشت کرنے والے کسان کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک سے ہے، جس نے سوئٹزرلینڈ کی کمپنی سنزینٹا ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے 40 ہزار روپے میں گلابی اور پیلے گوبی کے بیج خریدے تھے۔

انہوں نے ان بیجوں کاشت کیا اور دو ماہ بعد گلابی اور پیلے رنگ کی پھول گوبیاں کاشت کرنے والے پہلے بھارتی کسان بن گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ پھول گوبھی کافی صحت بخش ہے کیونکہ اس میں کیلشیم ، فاسفورس ، پروٹین اور کاربوہائٹریڈ کے علاوہ ویٹامن اے ، بی ، سی ، آیوڈین بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں