143

اوبر ٹیکسی کے اب اوبر انسان بھی کرائے پر

اگر آپ چاہتے ہیں کہ اپنا گھر بار چھوڑے بغیر کوئی آپ کا نمائندہ بن کر کسی تقریب میں شرکت کرے تو اس کے لیے آپ انسانی اوبر استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ کی جگہ کوئی بھی شخص اپنے چہرے پر آپ کی ویڈیو والا ڈسپلے لگا کر آپ کی جگہ کسی تقرب میں شرکت کرسکے گا۔

اسے ’ہیومن اوبر‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ کسی دوسرے شخص کو اپنی جگہ تعینات کرسکتے ہیں۔ اسے جاپانی ماہر جون ریکی موتو نے تیار کیا ہے جسے گرگٹ (چمیلیئن) ماسک کا نام دیا گیا ہے اور سنگاپور کی ایک نمائش میں اس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ انسانی اوبر کے ساتھ ساتھ  اسے ’موبائل فیس ٹائم‘ بھی کہا گیا ہے۔ اس کے ذریعے کچھ وقت کے لیے لوگ آپ کے لیے کام کریں گے اور آپ کی نمائندگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں