117

پہلے تھری ڈی پرنٹڈ گھر کی مالیت کتنی ہے؟

واشنگٹن : امریکی کمپنی نے پہلے تھری ڈی پرنٹڈ گھر کو پانچ کروڑ روپے میں فروخت کےلیے پیش کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی تھری ڈی پرنٹڈ ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے تعمیری اخراجات میں 50 تک کمی کرنے کےلیے تھری ڈی پرنٹڈ گھر تعمیر کیے گئے ہیں۔

امریکا کے علاقے لانگ آئس لینڈ میں صرف 48 گھنٹے کی مختصر مدت میں تعمیر کیے گئے اس مکان کی قیمت پانچ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جس میں تین بیڈروم، دو باتھ رومز اور دیگر سہولیات موجود ہیں جبکہ ایک گیراج بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس مکان کی مالیت دیگر گھروں سے انتہائی کم ہے اور اسے تعمیر کرنے میں صرف تین لوگوں نے محنت کی ہے۔

تھری ڈی پرنٹڈ گھر تعمیر کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گھر 50 برس سے زائد عرصے تک کارآمد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں