161

ایک آنکھ، دو زبانیں، عجیب الخلقت کتے کی پیدائش

منیلا: فلپائن میں عجیب الخلقت کتے کی پیدائش ہوئی جس کی صرف ایک آنکھ ہے جو ماتھے کے درمیان ہے جبکہ اس کی ناک موجود نہیں اور دو زبانیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے صوبے اکلان میں کتے کے دو بچوں کی پیدائش ہوئی ایک کتا نارمل تھا جبکہ دوسرے کتے کی ایک آنکھ، دو زبانیں اور ناک موجود نہیں تھی یہ دیکھ کر ایمی ڈی مارٹن نامی کتے کا مالک حیران رہ گیا۔

کتے کی پیدائش 6 فروری کو ہوئی، کتے کا نام ’سائیکلوپس‘ رکھا گیا، جب ایمی نے اسے اٹھایا تو کتے نے سانس لینے کی کوشش کی، اس کی دو پھیلی ہوئی بڑی زبانیں لٹکتی ہوئی دکھائی دے رہی تھیں، اس کی ایک آنکھ تھی جو ماتھے کے بیچ میں تھی اور اس کی ناک موجود نہیں تھی۔

Cyclops puppy Philippines

ایمی کا کہنا ہے کہ کتے کو دودھ پینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تو میں نے اسے ایک فارمولے کے تحت فیڈ دی اور امید ظاہر کی کہ وہ زندہ رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق سائیکلوپس نامی کتا سانس لینے میں دشواری کے باعث رات 10 بجے کے قریب مر گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کتے کی ماں نے حاملہ ہونے کے دوران زہریلا کھانا کھایا ہو جس کی وجہ سے دوسرے کتے کی حالت خراب ہوئی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں