144

بیٹے کا باپ کے ساتھ انسانیت کو شرمادینے والا سلوک، کمزور دل افراد نہ دیکھیں

سڈنی: آسٹریلیا کی ایک سڑک پر پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے سے دل لرز اٹھے، سوتیلے بیٹے نے باپ کے ساتھ سفاکی کی تمام حدیں پار کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ آسٹریلیا کے شہر ٹیلیوپی میں پیش آیا جہاں 30 سالہ مارک مورگن نامی سوتیلے بیٹے نے سڑک پر باپ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم پولیس کی زیرحراست ہے اور اسے اقدام قتل کے مقدمے کا سامنا ہے۔ مارک مورگن 70 سالہ ضعیف والد کو گھر سے گھسیٹتا ہوا سڑک پر لایا آیا اور منہ پر لاتیں ماریں بعد ازاں بوڑھے باپ کو روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، متاثرہ شخص کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے سڑک پر گھسیٹنے سے پہلے باپ کو گھر میں بھی تشدد کا نشانہ بنایا، فرار ہونے کے بعد مارک دوبارہ گھر لوٹا اور سڑک پر پڑے والد کو اپنی گاڑی سے ٹکرانے کی کوشش بھی کی۔

اس حوالے سے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے گھر کے فرنیچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں