149

نیویارک کی گلہریوں کے انسانوں پر حملے بڑھ گئے

نیویارک: نیویارک کے نواح میں گلہریوں کی جانب سے انسانوں پر حملے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

اگرچہ ان واقعات کی بہت کم تعداد ہی رپورٹ کی گئی ہے لیکن خیال ہے کہ ماہِ نومبر کے اختتام سے اب تک پانچ افراد نے گلہریوں نے کاٹا یا نوچا ہے۔ ایک غیرمعمولی واقعے میں گلہری نے ایک سے زائد افراد کے خاندان کوکاٹنے کی کوشش کی ہے۔

گلہریوں کے حملوں کے سب سے زیادہ واقعات بورو ریگو پارک میں پیش آئے ہیں ۔ یہاں ایک خاتون مچلین فریڈرک نے بتایا کہ وہ پارک میں بیٹھی تھیں کہ ایک گلہری چھلانگ لگا کر ان کے ہاتھ پر آبیٹھیں اور پہلے اپنے ناخن سے کلائی کو نوچا اور اس کے بعد ہاتھ میں دانت گاڑنے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں ان کی انگلیاں اور ہاتھ زخمی ہوئے جس میں بڑی تعداد میں خون کا بہاؤ جاری ہونے لگا۔

اس واقعے کے بعد اسی علاقے کے دو افراد نے بھی عین اسی مقام پر گلہری کے جھپٹنے کی شکایت کی اور خیال ہے کہ تینوں واقعات میں ایک ہی جانور ملوث ہے۔ اس طرح ماہِ نومبر کے آخر سے لے کر اب تک پانچ افراد گلہریوں کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں ۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں نے پارک میں واک کرنا چھوڑدی ہے۔ تاہم اس موقع پر جنگلی حیات کے ماہرین سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ اس کی وجوہ جاننے کے خواہاں ہیں۔

ایک اورخاتون نے اس سے بھی تشویشناک واقعہ بیان کیا ۔ ان کے مطابق وہ ایک بینچ پر بیٹھی تھی کہ  ایک گلہری پہلے دھیرے دھیرے ان کی ران پر چلنے لگی اور پھر پھدک کر گردن پر آپہنچی جہاں گلہری نے پنجے یا دانت گاڑنے کی کوشش کی۔ اس خوفناک واقعے کے بعد خاتون بدحواس ہوکر بھاگ کھڑی ہوئیں۔

نیویارک میں جنگلی حیات کے ماہرین نے پارک میں گلہری کو پکڑنے کے پنجرے رکھ دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں