173

کیا وہ اڑن طشتری تھی؟ پراسرار روشنی نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا

واشنگٹن : امریکا میں پُر اسرار شہ دیکھی گئی ہے جس سے متعلق شہریوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اڑن طشتری تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے اوہاؤ میں متعدد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اڑن طشتری دیکھی ہے، ان کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آسمان پرنیلے رنگ کی روشنی چمک رہی تھی جو ایک بڑی اڑن طشتری تھی۔

میڈیا کو موصول ہونے والی رپورٹس کے اعتبار سے جزیرے پر رہنے والے متعدد رہائشوں نے 29 دسمبر کی رات آسمان پر بڑی اڑن طشتری دکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔

آسمان پر یو ایف او نظر آنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں آسمان پر چھائی ہوئی رات کی تاریکی میں نیلے رنگ کی روشنی کو حرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں کوئی طیارہ حادثہ نہیں ہوا، جبکہ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ابھی اڑن طشتری نظر آنے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں