8

خطرناک قیدی عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار

ٹوکویٹو: وینیزویلا میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس میں ایک مجرم عورت کا بھیس بدل کر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کا ایک خطرناک مجرم ملاقات کے اوقات کے بعد عورت کا روپ دھار کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

مینوئل لورینزو نامی ایک 25 سالہ شخص کو قتل اور ڈکیتیوں کے جرم میں قید کیا گیا تھا اور اب وہ ٹوکویٹو شہر کی ایل لبرٹیڈور جیل سے خاتون کے روپ میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

یہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جب مینوئل کی گرل فرینڈ ان سے ملنے آئیں تو اپنے ساتھ ممکنہ طور پر خاتون کے مخصوص سامان بھی لائیں۔

ملاقات کے اوقات کے بعد مینوئل نے بھیس بدلا اور سیاہ رنگ ہونے کے باوجود وہ جیل کے کئی گارڈز کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ وہ ایک سنہرے بالوں والی خاتون ہیں اور اس طرح وہ جیل سے فرار ہوگئے۔

اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ گارڈز کو اتنی آسانی سے کیسے بے وقوف بنایا گیا تاہم اس واقعے کے حوالے سے فی الحال چار گارڈز سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں