23

نائیجیرین خاتون نے 11 دن میں دنیا کی سب سے لمبی وگ بنادی

ابوجا: ایک نائیجیرین خاتون نے 11 دن میں ہاتھ سے 1152 فٹ اور 5 لمبی وِگ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پیشہ ور وگ ساز خاتون ہیلن ولیم نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ہیلن ولیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کارنامے کے لیے بالوں کے 1000 بنڈل، بالوں کے اسپرے کے 12 کین، ہیئر گلو کی 35 ٹیوب اور 6250 بالوں کی کلپس کا استعمال کیا۔

ہیلن ولیم نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کے لیے مواد کو ڈھونڈنا آسان نہیں تھا۔ وگ سازی کے تجربے نے ان کی اس کارنامے میں بہت مدد کی۔

ہیلن وگ سازی کے پیشے سے تقریباً آٹھ سال سے وابستہ ہیں اور ہر ہفتے 50 سے 300 کے درمیان وگ تیار کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیکڑوں طلبا کی تربیت کی ہے جبکہ ہزاروں وگ بنائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں