18

رکشوں کی ریس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

گینگٹوک: آن لائن گردش کررہی ایک وائرل ویڈیو میں آٹو رکشہ ڈرائیورز کو خاصی رفتار سے ریس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایک مقررہ  ٹریک پر تین رکشوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ 

اس ویڈیو نے جلد ہی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور ان میں سے بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ مقابلہ ایک حقیقی اسپورٹ ہونا چاہیے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا یہ ریس 2023 F1 سیزن سے کہیں زیادہ دلچسپ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں