20

ایسی کھڑکیاں جس میں باہر کا منظر آپ اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہیں

لندن: جدید مسائل کو جدید حل کی ضرورت ہوتی ہے اور جب بات کھڑکیوں یا مطلوبہ نظاروں کی کمی کی ہو تو امریکی کمپنی لیکوئیڈ ویو کے پاس اس کا ایک دلچسپ حل ہے۔

لیکوئیڈ ویو کمپنی کی طرف سے فروخت کی جانے والی ہائی ریزولوشن ڈیجیٹل کھڑکیاں صارفین کو عملی طور پر کسی بھی تصوراتی منظر سے لطف اندوز کراتی ہیں۔

ایک ورچوئل ونڈو بنیادی طور پر ہائی ریزولیوشن ڈیجیٹل پینلز کی ایک سیریز اور ایک کٹ پر مشتمل ہوتی ہے تاکہ وہ کسی بھی جگہ  بغیر کسی رکاوٹ کے نصب ہوجائیں۔

ایک عام کھڑکی کی طرح، ورچوئل کھڑکی صارفین کو سبسکرپشن پر مبنی مواد تک رسائی فراہم کرتی ہے جس میں دنیا بھر کے خوبصورت مقامات شامل ہوتے ہیں۔ ایک اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے قابل رسائی مناظر کی لائبریری آپ کے مقامی وقت کے ساتھ مطابقت پذیر ہوتی ہے تاکہ ایک عمیق تجربہ پیش کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں