30

دنیا کی معمر ترین اسکائی ڈائیور خاتون

شکاگو: امریکا کی معمر خاتون اسکائی ڈائیونگ کے مظاہرہ کے بعد دنیا کی معمر ترین اسکائی ڈائیور قرار دیے جانے کے لیے پُر امید ہیں۔

امریکی ریاست شکاگو کے علاقے شمالی اِلینوائے میں 104 سالہ ڈوروتھی ہوفنر نے ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کیا۔ ٹینڈم اسکائی ڈائیونگ میں دو افراد ایک ساتھ بندھ کر ہوائی جہاز سے چھلانگ لگاتے ہیں اور مظاہرے کے آخر تک ایک ساتھ رہتے ہیں۔

4100 میٹر کی بلندی سے چھلانگ مار کر زمین پر اترنے کے بعد ڈوروتھی کا موقع پر موجود لوگوں سے کہنا تھا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہوتی ہے۔

اس سے قبل سوئیڈن کی لِینیا اِنگیگارڈ نے مئی 2022 میں 103 سال کی عمر میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے معمر ترین اسکائی ڈائیور کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ لیکن مقامی میڈیا کے مطابق اسکائی ڈائیو کمپنی ’اسکائی ڈائیو شکاگو‘ گینیز ورلڈ ریکارڈ ڈوروتھی ہوفنر کے نام کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

ڈوروتھی نے پہلی بار اسکائی ڈائیو 100 برس کی عمر میں کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں