115

لاکھوں کی ہیروئن تلاش کرنے پر کتا پولیس افسر بن گیا

کین یون کی عمر 18 ماہ ہے اور اس نے اپنے مالک کے باغ سے بلیک ٹار ہیروئن دریافت کی جس کی قیمت 85 ہزار ڈالر یعنی 85 لاکھ روپے ہے۔ اس دریافت پر اہلِ خانہ پہلے یہ سمجھے کہ یہ ٹائم کیپسول جیسی کوئی شے ہے جسے کسی نے باغ میں دفنایا تھا لیکن اصل میں وہ ہیروئن نکلی جسے کسی نے چھپا رکھا تھا۔اس اہم دریافت پر مقامی پولیس نے کتے کو اعزازی طور پر کے نائن افسر بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی پولیس میں کئی کتے اہم ذمے داریاں ادا کر رہے ہیں اور انہیں کے نائن (K 9) افسر کا نام دیا جاتا ہے۔کین یون کے مالک نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ جب کتے نے عجیب وغریب شے دریافت کی تو اس پر کسی ٹائم کیپسول کا گمان ہوا لیکن جب اسے کھولا گیا تو اندر سے سیاہ رنگت کی ہیروئن دریافت ہوئی جو خام ہیروئن ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں