156

آسٹریلوی نوجوان کا شادی کیلئے ورچوئل پروپوزل کا انتخاب

آسٹریلوی نوجوان الیکس نے اپنی دوست کیلی کو پرپوز کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لیا اور اس کے لئے الیکس نے گیم ڈیزائنرز اور گرافکس کی مدد لی۔نوجوان نے ایسا فرینڈز اینڈ فیملی گیم تیار کیا جسے کھیلنے کے لئے وی آر چشمہ استعمال کیا جاتا ہے اور اسے پہن کر صارف اپنے آپ کو فرضی دنیا میں پاتا ہے۔گیم کی تھیم یہی تھی کہ چشمہ پہننے والی لڑکی آخر میں اپنے پسندیدہ مقام پر پہنچ جاتی ہے۔الیکس اور اس کی دوست نے وی آر گلاسز پہن کر جنوبی افریقا کی سیر کی اور جب لڑکی اپنی پسندیدہ جگہ پہنچی تو الیکس نے دل کی بات کہہ دی۔الیکس کے اظہار محبت کے انوکھے انداز نے کیلی کو خوب متاثر کیا جس پر اس نے بھی ہاں کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں