141

ترکی کے ایک ڈیزائنر نے ایسا شیشہ تیار کیا ہے جس میں دیکھنے کے لیے مسکرانا ایک شرط ہے

ماہرین کہتے ہیں کہ خوش رہنا اور مسکرانا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے لیکن اکثر لوگ مشکلات اور دکھوں کی وجہ سے ہسنا اور مسکرانا بھول جاتے ہیں ایسے میں ترکی کے ایک ڈیزائنر نے مریضوں، غم و مشکلات سے متاثر لوگوں کے لیے ایسا شیشہ متعارف کیا ہے جس میں دیکھنے سے پہلے مسکرانا لازمی ہوگا۔اس آئینے میں نت نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے فیشل ریکگنیشن فیچر ڈالا گیا ہے اور جب کوئی فرد اس میں دیکھے گا تو اس سے پہلے مسکرانا لازمی ہوگا، یہ فیچر چہرے کی مسکراہٹ کو جانچے گا جس کے بعد شیشے میں شکل دیکھی جاسکے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں