124

آپریشن کے بعد ’خوبصورت‘ ہونے والا نوجوان

ہنوئی: ویتنام سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان نے سرجری کروانے کے بعد چہرے کو خوبصورت بنوالیا۔

بین القوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام سے تعلق رکھنے والا 26 سالہ نوجوان ملازمت کے لیے انٹرویو دینے گیا تو کمپنی کے افسران نے اُسے بدصورت قرار دے کر چہرے کا مذاق بنایا تھا۔

نوجوان نے تضحیک آمیز رویے کے بعد پلاسٹک سرجری کا فیصلہ کیا اور 9 پلاسٹک سرجریز کے بعد اپنے چہرے کو یکسر تبدیل کرلیا۔

ٹک ٹاک اسٹار ڈوکوئین نے اپنے ساتھ پیش آنے والی کہانی اور تصاویر شیئر کیں جس کے بعد صارفین اُن سے بہت زیادہ متاثر ہوئے۔

ڈوکوئین کا کہنا تھا کہ ’ملازمت کے حصول کے لیے وہ انٹرویو دینے گئے جس کے دوران ایک شخص نے چہرے کا مذاق بنایا تو وہ میری زندگی کا سب سے اہم مرحلہ تھا کیونکہ اسی وقت میں نے چہرہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا‘۔

ڈوکوئین نے مزید بتایا کہ اُس نے خوبصورت نظر آنے کے لیے جو 9 سرجریز کروائیں اُس کی مد میں 17 ہزار 400 ڈالرز کی رقم خرچ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں