133

ہرنوں کے جھنڈ اور گاڑیوں میں تصادم، خوفناک ویڈیو وائرل

واشنگٹن: امریکا میں ہرنوں کا ریوڑ اچانک بیچ سڑک پر آگیا جس کے باعث جانوروں اور گاڑیوں کے درمیان تصادم ہوا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ امریکی ریاست میشیگن میں ہوا جہاں جنگل سے نکل کر اچانک ہرنیں سڑک پار کرنے لگیں، ڈرائیورز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں روک لیں جس کے باعث ایک دو ہی جانور گاڑی سے ٹکرائے باقی نکل پڑے۔

گاڑی میں نصب کیمرے سے کچھ مناظر قید ہوگئے۔ متعلقہ ادارے نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی اور ڈرائیورز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایسی حالت میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

وائرل ویڈیو میں کچھ ہرنوں کو گاڑی کے اوپر سے چھلانگ لگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں